محاصل کے حصول کو یقینی بنانے بنانے سمیت قیمتوں پر نظر رکھی جائے ،ڈی سی مردان

محاصل کے حصول کو یقینی بنانے بنانے سمیت قیمتوں پر نظر رکھی جائے ،ڈی سی مردان

  

مردان( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنروں اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں محاصل کے حصول کو یقینی بنانے سمیت قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں ۔وہ اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورضلع بھر سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں سرکاری محاصل کی ریکوری ، پرائس کنٹرول ، تجاوزات کے خلاف مہم ، ریونیو کیسز ،ضلعی ٹیکسوں کی وصولی سمیت دیگر اُمور کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ماتحت افسروں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ بازاروں میں پرائس چیکنگ کاکام جاری رکھیں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اپنی مہم باقاعدگی سے چلائیں ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات کے ازالے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم ،ڈسٹرکٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیرالدین بابر، منیجر ایس ڈی سی شفیق خان اور دیگر افسروں نے شرکت کی اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے بارے میں عوامی شکایات اور ان کے ازالے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات زیر غور آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری افسروں کو ہدایت کی سٹیزن پورٹل کے ذریعے آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیں اور اس کا ازالہ کرکے ان کے نوٹس میں لائیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -