نوشہرہ ، ترلاندی میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا ،خواتین پر تشدد ،جواں سال لڑکا فائرنگ سے جاں بحق،ماں زخمی

نوشہرہ ، ترلاندی میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا ،خواتین پر تشدد ،جواں سال ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)مصری بانڈہ کے علاقے ترلاندی میں نصف درجن سے زائد مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے خواتین کو تشددکانشانہ بنایا۔ جبکہ ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ماں کے سامنے اس کے سولہ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ ماں زخمی ہوگئی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے مصری بانڈہ پولیس نے قتل اقدام قتل، چادر و چار دیواری کوپامال کرنے خواتین کو زد وکوب کرنے اور ان کے کپڑے پہاڑنے اورگھر پرحملہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور تفتیش شروع کرلی تفصیلات کے مطابق مسمات نسیم بی بی زوجہ ندر شاہ ساکن ترلاندی نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزمان عبید اللہ ولد واحد گل، واسد گل،سید عالم ولد واسد گل، روید ولد سید کرم، عابد، ضابط پسران سید کرم، اکبر علی ولد اجملی ساکنان ترلاندی نے میرے دیور مدد خان کے گھر کی دیوار پھالانگ کر ہم پر حملہ کردیا۔ ملزمان نے لاتوں اور گھونسوں سے مجھے مارنا پیٹنا شروع کیا جس سے میں زخمی ہوگی اورمیرے بچوں کوبھی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا کہ اس دوران ملزم ضابط خان ولد سید کرم نے میرے سولہ سال بیٹے مبشر پر فائرنگ کرکے میرے لخت جگر کو میرے سامنے قتل کردیا اوروہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔وجہ عناد یہ کہ ملزم اکبر علی اپنے گھر کی چھت پر بغیر آواز لگائے چڑجاتا۔ جس سے ہمارے گھر کی بے پردگی ہوتی۔اور میرے گھر میں موجود بیٹیوں اور خواتین کی بے پردگی ہوتی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -