رستم ، ٹریفک حادثات میں ایک بچہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی

رستم ، ٹریفک حادثات میں ایک بچہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں ایک بچہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیئے ۔ واقعات کے مطابق پہلا واقعہ رستم روڈ پر نواں کلی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ ذیشان ولد اکبر علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا واقعہ رستم مچھی روڈ پر شہیدان کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار جیپ اور چنگ چی لوڈرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں جیپ اور لوڈر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد شہنشاہ ، عادل ، اعجاز شیخ ساکنان رستم اور علی رضا ساکن غلامہ مچھی شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی ایمبولینسس اور ڈیزارسٹر ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیئے جبکہ ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل کے ذریعے جیپ اور لوڈر کو کھائی سے نکال لیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -