ضلع انتظامیہ ہنگو کا بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

ضلع انتظامیہ ہنگو کا بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں کے دوران بجلی کے تارگرنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتوں جانوں کے ضیاع کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ہنگوشاہ فہد کی جانب سے برسات کے موسم خصوصاََ شدید بارشوں کے سلسلے میں اپنی اور اہل خانہ کی جان کی حفاظت اور املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جن میں عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے خود بھی دور رہیں اور خاص کر بچوں کو بھی دور رکھیں،کسی بھی بجلی کے پول میں اگر کرنٹ آرہا ہو تو فوری طور پر علاقہ لائن مین یا واپڈادفتر کو آگاہ کریں،بجلی لائن کے نیچے یا ٹرانسفارمر کے نزدیک بیٹھنے سے گریز کریں، جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں اور ٹرانسفارمر کا لنک یا اور کوئی بجلی کا کام خود نہ کریں بلکہ پیسکوکے اہلکاروں کو اطلاع دیں ۔