چارسدہ ،10 سالہ بچی نے غلطی سے زہریلی دوا کھا لی

چارسدہ ،10 سالہ بچی نے غلطی سے زہریلی دوا کھا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) سرڈھیری میں دس سالہ بچی نے غلطی سے زہریلی دوا کھا لی ۔ بچی کو تشویشناک حالت میں چارسدہ ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سرڈھیری گل آباد میں میں دس سالہ بچی آمنہ گل دختر سید اللہ نے غلطی سے زہریلی دوا کھا لی جس پر بچی کو تشویشناک حالت میں چارسدہ ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ لواحقین نعش تدفین کیلئے گھر لئے گئے مگر پولیس نے تدفین سے پہلے پوسٹمارٹم کی ہدایت کی ۔ چارسدہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا جس پر بچی کی میت کو خیبر میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ۔ خیبر میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر پو سٹمارٹم سے انکار کیا کہ لواحقین کے پاس سرکاری کاعذات موجود نہیں۔ لواحقین نے بچی کی نعش فاروق اعظم چوک میں رکھ کر پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج اورشدی نعرہ بازی کی ۔