مردان ،قائمقام ضلع ناظم کی جانب سے درندگی کے شکار بچیوں میں امداد ی چیک تقسیم

مردان ،قائمقام ضلع ناظم کی جانب سے درندگی کے شکار بچیوں میں امداد ی چیک تقسیم

  

مردان (بیورورپورٹ) قائمقام ضلع ناظم اسد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے درندگی کی شکار بچیوں کے ورثاء میں ضلعی حکومت کی جانب سے 15لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کونسل کے پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے۔معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات ایک معاشرتی المیہ ہے اس کی روک تھام اور سد باب معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ضلعی حکومت بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ بچوں کے ورثاء کی مالی مدد ان کے دکھوں کا مدوا تو نہیں لیکن انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں ان کے منتخب نمائندے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جو عناصر اس قسم کے مکروہ دھندوں میں ملوث ہے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑے کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -