کوہستان کے علاقہ سیو کو ضلع کا سب ڈویژن قرار دے دیا گیا

کوہستان کے علاقہ سیو کو ضلع کا سب ڈویژن قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی شق6 کی ذیلی شق (1) اور(2) کے تحت حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر ضلع کوہستان کے علاقہ سیو(Seo) کو ضلع کاسب ڈویژن قرار دیدیا ہے۔مذکورہ علاقے کو سب ڈویژن کادرجہ حاصل ہوگا جوکہ 4 وارڈز / یونین کونسلز اور16 وی سیز پرمشتمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل/ وارڈ کو میلا میں چار ویلج کونسلز کومیلا،زیدخار ،سیگل رانگو کومیلا اورچیچڑ کوز شامل ہوں گی ۔ اسی طرح یونین کونسلز سیو میں ویلج کونسلز سیو گائیون ،گیدر ،ڈھرگٹو اوررازیکاخان خیل آباد اشنی، یونین کونسل سیگلو میں ویلج کونسلز سیگلو، اشنی ،راز یکالڈھیر اورچاول اور یونین کونسل کو زپروامیں ویلج کونسلز کو زپروا، ڈوگابالا، گیال برشامل ہوں گی۔ اس امر کااعلان بورڈ آف ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔