چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا بی آر ٹی منصوبہ اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے غیر قانونی بینرز ہٹانے کا جائزہ

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا بی آر ٹی منصوبہ اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے غیر ...

  

پشاور( سٹی رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ نے پشاورمیں جاری میگاپروجیکٹ بس رپیڈ ٹرانزٹ کا دورہ کرتے ہوئے ریچ ون پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے پی ڈی اے کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کی غیرقانونی بینرز کے ہٹانے کے کام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر پشاور، پی ڈی اے کے ڈائریکٹر اور اے سی پشاور بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے بی آر ٹی پر صفائی ستھرائی کے کام کو سراہتے ہوئے رہے سہے اشتہاری بینرز ہٹانے کی ہدایات بھی دی اس موقع پر پی ڈی اے اہلکاروں نے چیف سیکرٹری کو مختلف علاقوں میں سیاسی بینرز ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی کے سائیڈز پر مختلف جگہوں پر عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -