صوابی ،پولیس کی مختلف کارروائیاں 2 اشتہاری گرفتار اسلحہ برآمد

صوابی ،پولیس کی مختلف کارروائیاں 2 اشتہاری گرفتار اسلحہ برآمد

  

صوابی ( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس کو7 سالوں سے مطلوب دو مشہور اشتہاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔جب کہ ایک اور کارروائی میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سمگلر گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ٹاسک پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان بمع نفری پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو 2011 سے سنگین مقدمہ میں مطلوب اشتہاری وزیر اور فرزندپسران زمان خان ساکنان جلبئی کو اسلحہ سمیت گرفتا ر کر لیا ۔ اسی طرح ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان کی نگرانی میں انچارج چوکی جہانگیرہ انچارجASI الطاف حسین بمع نفری پولیس ناکہ بندی پر موجو دتھے کہ اسی اثناء میں ایک موٹرسائکل برنگ سرخ70cc سوار آکر بعرض چیکنگ پولیس نے روکا دوران تلاشی موٹرسائیکل سوار ملزم بلال احمد سکنہ نبی لاہور سے موٹرسائیکل کے سائیڈ دھکن سے ایک پلاسٹک کی تیلی میں980 گرام چرس برآمد کیا ، ملزم بلال کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -