ڈبلیو ایس ایس پی ،صارفین کو پانی بل ماہانہ 300روپے ارسال

ڈبلیو ایس ایس پی ،صارفین کو پانی بل ماہانہ 300روپے ارسال

  

پشاور(سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز پشاور انتظامیہ نے مالی سال 2018-19 کے لئے گھریلو صارفین کی پانی ماہانہ بلز 300 روپے جبکہ چھوٹے دکانداروں کا 500 روپے مقررکردیاہے جبکہ صارفین اور تاجروں سے پانی کے بلز بروقت جمع کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ ڈؓبلیو ایس ایس پی حکام کاکہناہے کہ پشاور شہر میں پانچ سو سے زائد ٹیوب ویل جس کی ماہانہ بلز کروڑ روپے سے زائد آتی ہے اور اگر صارفین اور تاجر برادری بروقت پانی کے بلز جمع نہ کرے تو پھر ڈبلیو ایس ایس پی کو مالی مشکلات درپیش ہوسکتی ہے۔ حکام کے مطابق جو بھی صارف اور تاجر بروقت پانی کے بلز جمع نہیں کرے گا ان کے واٹر کنکشن کو ڈس کنکشن کیا جائیگا جبکہ پانی کے بے جا ضائع کرنے اور چوری سے کنکشن لینے والے صارفین اور دکانداروں کی روک تھام کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جس کو جرمانہ کا اختیار بھی تقویض دیا گیاہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق ٹیوب ویلوں کے تمام بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کی گئی ہے اور شہریوں صبح، دوپہر اور شام کے تین اوقات میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود پانی کے بلز جمع نہیں کرنا اپنے حلال مال کو حرام کرنے کے مترادف ہیں۔ حکام نے اس سلسلے میں شہریوں اور تاجر برادری کمپنی کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -