باجوڑ ،نجی سکول میں آتشزدگی پرنسپل آفس خاکستر

باجوڑ ،نجی سکول میں آتشزدگی پرنسپل آفس خاکستر

  

باجوڑ ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ خار شنڈئی موڑ میں نجی پبلک سکول میں آگ بھڑکنے سے پرنسل آفس خاکستر ۔آگ شاٹ سرکٹ سے لگی۔فائر بریگیڈ عملے کے بر وقت کاروائی سے آگ پر جلدی قابو پایا گیا ۔خار کے علاقے شنڈئی موڑ میں وزڈن پبلک سکول میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور یکاکیک پرنسپل آفس کو لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کے بروقت کاروائی سے آگ پر جلدی قابو پالیا گیا اور مزید کمروں تک آگ نہ پھیل سکا اس موقع پر تحصیل دار کار عجم خان اور کوارٹر ماسٹر بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے خوش قسمتی سے سکول کی چھٹی تھی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -