باجوڑ لیویز کی بروقت کاروائی،اغوا کاروں کے چنگل سے دو بچے بازیاب

باجوڑ لیویز کی بروقت کاروائی،اغوا کاروں کے چنگل سے دو بچے بازیاب

  

باجوڑ ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ لیویز کی بروقت کاروائی۔اغوا کاروں کے چنگل سے دو بچے بازیاب۔ اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے باجوڑ لیویز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔تحصیلدار خار عجم خان تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے باجوڑ تحصیل خار صدیق آباد سے دو بچے سعد ولد آفریدی عمر 7 سال اور حذیفہ ولد شاہ زمان عمر آٹھ سال کو موٹر سائیکل پر اٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اطلاع ملتے ہی باجوڑ لیویز فورس کے کوارٹر ماسٹر سہیل سالار نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نواں کلی کے مقام تک اغواکاروں کا پیچھا کیا جس پر اغواکاروں نے وہی دونوں بچوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس موقع پر تحصیلدار عجم خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سارے باجوڑ میں لیویز فورس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے تاکہ اس قسم کے اقدامات پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -