امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے :اھے بساریا

امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے :اھے بساریا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے امید ظاہر کی ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔گزشتہ روز یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اجے بساریا کا کہنا تھا دو نو ں ممالک کے تعلقات 1999ء کے بعد سے کشیدگی شکار تھے تاہم ہمیں امید ہے پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقا ت میں بہتری آئے گی۔امسال مارچ میں دفتر خارجہ اور بھارتی وزارت خارجہ امور کی جانب سے اعلان کیے جانیوالے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا دونوں ممالک میں مشترکہ معاہدہ طے پا گیا ہے کہ دونوں اطراف کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے گا،اس بیان کے تحت پاکستان اور بھارت میں سفارتکاروں اور سفارتی عملے کیساتھ برتاؤ کے ضابطہ اخلاق 1992 کے مطابق پاکستان اور بھارت باہمی طور پر اس بات پر رضا مند ہوئے ہیں کہ وہ سفارتکاروں اور سفارتی عملے کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دشمن غربت ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے پاک بھارت مذاکرات کا عمل متاثر ہوا ہے، اب ہمیں چھوٹے قدم اٹھا کر اعتماد کی بحالی کے عمل کیلئے کام کرنا ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -