ایکٹ 74میں ترمیم فاروق حیدرکا عظیم کارنامہ ہے،راجہ فیصل آزاد

ایکٹ 74میں ترمیم فاروق حیدرکا عظیم کارنامہ ہے،راجہ فیصل آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن کے صدر راجہ فیصل آزاد نے کہا ہے کہا ایکٹ74 میں ترمیم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا عظیم کارنامہ ہے۔ آئینی ترمیم سے آزادکشمیر حکومت کو آئینی ، انتظامی اور مالیاتی طور پر بااختیار بنا دیا گیا ہے۔اب آزادکشمیر حکومت کو مالیاتی مسائل کا سامنا نہی کرنا پڑے گا۔تیرہویں آئینی ترمیم کی منظوری پرسردارعتیق حواس باختہ ہو کر الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں۔ تیرہویں آئینی ترمیم سے کچھ لوگوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند ہو گئی ہیں ۔راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔بے بنیاد الزامات لگا کر کسی کے کردار کو دغدار کرنے کی کوشش کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ تنقید کرنے والے کبھی بھی ریاست کو بااختیار نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت نے 2سال کے عرصہ میں خطہ کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی سمیت آزاد خطہ کے تشخص اور خطہ کے وقار و اختیار میں اضافے کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ سیاست دانوں کو آزاد کشمیر کے وقار و اختیار میں اضافہ ہضم نہیں ہو رہا۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق بے روز گار ہونے کے بعد ہوش و حواس کھو چکے ہیں۔ آئینی ترامیم سے ریاست کے وقار ، تشخص اور اختیار میں اضافہ ہوا ہے۔ ماضی میں محض اقتدار اور ذاتی فوئد کے لیے ایکٹ 74میں ترمیم کرنے والوں کو قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ آزاد کشمیر کا ہر باشعور اور سنجیدہ آدمی آئینی ترمیم کے حق میں ہے۔ لیکن مفاداتی ٹولے کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں جنھیں کسی معالج سے رجوع کرنا چاہئے۔