مظفرآباد،جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھوٹ پڑی،درجنوں ہلاک

مظفرآباد،جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھوٹ پڑی،درجنوں ہلاک

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جانوروں میں منہ کھرFMD))کی بیماری پھوٹ پڑی ۔درجنوں جانور ہلاک ۔بیشتر خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔کسانوں کو موذی بیماری کے لاحق ہونے سے شدید دشواری کا سامنا ۔ویکسین مہنگی ہونے کی وجہ سے محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ نے خاموشی اختیار کر لی ۔آزادکشمیر کے کسان خطرناک بیماری کے کنٹرول میں عدم دلچسپی اور حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنانے پر سراپا احتجاج بن گئے ۔حکومت نے اس خطرناک بیماری پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ۔کسانوں کے مطابق منہ کھر کی بیماری لاحق ہونے سے گائے ،بھینس ،بھیڑ،بکریوں میں منہ کھرFMDکی بیماری پھیلنے سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔اس بیماری کے پھیلنے سے نہ صرف دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے بلکہ جانور کمزور اور لاغر ہو کر ہلاک ہو رہے ہیں ۔کسانوں کا بڑا معاشی نقصان ہو رہا ہے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منہ کھر کی بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقامات کریں ار مہنگی ویکسےئن کا فوری بندوبست کرے اور محکمہ لائیو سٹاک کو فنڈز فراہم کرے ۔گھر گھر جا کر اس بیماری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -