مجاہد اول سردار عبدالقیو م کی تیسری برسی 10جولائی کو غازی آبادمیں منائی جائیگی

مجاہد اول سردار عبدالقیو م کی تیسری برسی 10جولائی کو غازی آبادمیں منائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)تحریک آزادی کشمیر کے بانی آزادریاست جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی تیسری برسی 10جولائی کو غازی آبادمیں منائی جائیگی،اس سلسلہ میں انتظامات جاری وساری ہیں ،مجاہد اول کی برسی کی یہ تقریب غیر سیاسی ہوگی جس میں مجاہد اول کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب ہوگی ،تقریب کے حوالہ سے آزادکشمیر بھر سمیت نیشنل اور انٹرنیشنل ممالک میں بھی دعائیہ تقریب منعقد کی جائیں گی۔مسلم کانفرنس کے پبلسٹی ونگ کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت نے مظفرآباددورے کے دوران میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر دعائیہ تقریب کے حوالہ سے آزادکشمیر بھر میں مسلم کانفرنسی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر قریبی مساجد اور مدارس میں 9جولائی سے قبل قرآن خوانی کا اہتمام کرائیں جس کی تفصیل 9جولائی کی شام تک انتظامیہ کمیٹی کے پاس پہنچی جائیں جسے دس جولائی کی اجتماعی دعاؤں میں شامل کیا جائے گا ۔ترجمان نے کہا ہے کہ برسی کی یہ تقریب صرف دعائیہ پروگرام پر مشتمل ہوگی۔اس تقریب میں ملک بھر سے علمائے اکرام ،مشائخ کے علاوہ مجاہد اول کے عقیدت مند شرکت فرمائیں گے۔تقریب کے حوالہ سے مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں نیلم ،ہٹیاں اور مظفرآباد میں بھی دعاؤں اور قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،جس کو مکمل کر کے دس جولائی کی دعا میں شامل کیا جائیگا۔