شہید بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے، عوام انہیں قیادت کے اہل سمجھتے ہیں ،سعید غنی

شہید بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے، عوام انہیں قیادت کے اہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے چارسدہ کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے اس لئے عوام انہیں قیادت کے اہل سمجھتے ہیں جبکہ عمران نیازی کا معاملہ یہ ہے کہ وہ گولڈ سمتھ کے وارث ہیں اور جمائما کے ٹکڑوں پر پل کر ان کے دئیے ہوئے پیسوں سے سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی بدقسمتی اس سے زیادہ کیا ہوگی کہ ان کے بیٹے ان کی سیاست سے لا تعلق ہیں اور ان کی بہنیں ان کی شکل دیکھنے کی روادار نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام کی جانب سے شاندار استقبال دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ عمران کے کرتوت کے پی میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں میٹرو سے لے کر بلین ٹری سونامی ان کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام فیصلہ کریں گے اب کسی آشا پاشا کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
سعید غنی