پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اتحاد و یکجہتی سے جیتی، علی ظفر
اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا‘ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد و یکجہتی سے جیتی‘ پاکستان کے عوام امن اور محبت کے حامی ہیں‘ اقلیتوں کو حاصل حقوق برداشت کی بہترین مثالیں ہیں۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی مختلف وجوہات ہیں۔ 1973 کے آئین میں ہر شخص کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ آئین کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ صوفیاء کا بنیادی ہدف تحمل اوربرداشت تھا۔ اقلیتوں کو حاصل حقوق برداشت کی بہترین مثالیں ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے عوام امن اور محبت کے حامی ہیں۔ محبت اور برداشت صوفیائے کرام کی تعلیمات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد و یکجہتی سے جیتی۔
علی ظفر