قیدیوں کیلئے ای ووٹنگ کاطریقہ رائج کیا جائے،الفت کاظمی

قیدیوں کیلئے ای ووٹنگ کاطریقہ رائج کیا جائے،الفت کاظمی

  

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)انسانی حقوق کے بین الاقوامی شہرت یافتہ علمبرداراور گلوبل فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الفت کاظمی نے کہا ہے کہ قیدی ووٹرز کے لئے فرسودہ پوسٹل بیلٹ پیپر کی بجائے ای ووٹنگ کاطریقہ رائج کیا جائے ورنہ نتائج مختلف ہو سکتے ہیں،ووٹ کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے قیدیوں کو انکے بنیادی حق کی انجام دہی میں سہولت دی جائے،الیکشن کمیشن کو اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روزصحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس عمل سے راولپنڈی ڈویژن کی چار جیلوں اڈیالہ جیل میں 4632مرد،152خواتین ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں765مرد،17خواتین ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں776مرد،21خواتین سب جیل چکوال میں189 مرد قیدیوں سمیت6362مرد اور190خواتین کو فائدہ ہو گاجبکہ ملکی سطح پرچاروں صوبوں بشمول آزادکشمیراور شمالی علاقہ جات میں بھی ہزاروں قیدیوں کو اسی صورتحال کاسامنا ہے ملک بھر میں صوبہ پنجاب کی32جیلوں میں54127,کے پی کے کی 21جیلوں میں14321، بلوچستان کی 10جیلوں میں2419،سندھ کی21جیلوں میں20213،آزادکشمیر کی 6جیلوں میں2327، اور شمالی علاقہ جات کی3جیلوں میں514قیدی موجود ہیں جو کہ اس مثبت فیصلے سے اپنی تقدیروں کا فیصلہ کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویسے توجیلوں میں قیدیوں کو سیاست سے دور رکھنے کے سخت انتظامات ہیں مگر قیدیوں نے ملک میں جاری الیکشن کی گہما گہمی کے مدنظراپنی پسندیدیہ جماعت اور انکے نامزد امیدواروں کے حق میں کنوینسنگ کر رہے ہیں اور مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن نے جیلوں میں اسیرقیدیوں سے شناختی کارڈ نمبر اکٹھے کرنے کی مہم شروع کر دی ہے جو اس عمل کو مشکوک بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سمندر پار شہریوں کے لئے نادرہ عملے کے ساتھ ملکر بائیو میڑک سسٹم اور سافٹ وئیر تیار کیا جاسکتا ہے توجیلوں میں موجود ہزاروں بے بس قیدیوں کے اظہار رائے کی درست رائے کا بھی خیال رکھنا چاہئے ای ووٹنگ کے طریقہ سے ایک لمحے میں ووٹ ڈالا جا سکتا ہے کیونکہ قیدیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فرسودہ بیلٹ پیپر کی بجائے ای ووٹنگ طریقے سے ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔۔الفت کاظمی نے کہا کہ جیلوں میں قیدی جیلر اور دیگر عملے کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں اور مببنہ طور پر جیلر ملی بھگت کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کسی بھی من پسند امیدوار کو دلانے میں کامیاب ہوسکتا ہے جس سے ووٹ ڈالنے کی حقیقی روح مسخ ہوسکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -