ن لیگ میں شامل ہونیوالوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں،شیخ آفتاب

ن لیگ میں شامل ہونیوالوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں،شیخ آفتاب

  

اٹک(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں ہماری کارکردگی کی بنا پر مختلف سیاسی جماعتوں کی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے افراد کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اس سے پہلے بھی عوام کی بلا تفریق خدمت کی اور 2018کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اٹک کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار پہلے بھی کیا تھا اور آج بھی اعتماد کریں گے جو وعدہ کریں گے اُس کو پورا کریں گے ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55شیخ آفتاب احمد نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اور حمایت کرنے والے شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے مسلم لیگ (ن) نے مختلف سیاسی جماعتوں کی شخصیات شمولیت سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط گزشتہ روزملک فیاض بشیر ملک تنویر اور ملک شبیر آف مرزا نے مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 سے ملاقات میں اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر لیگی رہنما شیخ اظہر محمود،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد بھی موجود تھیضیاء حیدر نے برادری و دوستوں سمیت پی ٹی آئی کو الوداع کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کی اور اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اس موقع پر لیگی رہنما شیخ خالد محمود خالدی, ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھیاک واری فیر شیر ڈاکٹر محمد داؤد خان, پرویز اختر چوہدری, چوہدری محمد عمران, چوہدری سلامت علی, چوہدری فتح علی, صوفی محمد رزاق نے برادری و دوستوں سمیت مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے فیصلے سے آگاہ کیاڈاکٹراشرف بٹ کی خصوصی کاوش سے کالوکوٹھہ میں شیخ نظارالہٰی نے برداری و دوستوں سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرکارنرمیٹنگ کا اہتمام کیا جس میں امیدوارقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین شیخ عتیق احمد، شیراحسن، شیخ خالد محمود خالدی، شیخ اظہرمحمود، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمیاں راشد، سٹی صدریوتھ شیخ عواد صفدر، شیخ زین عمر، شیخ منصورودیگربھی موجود تھے ضلعی نائب صدر ملک محمد صفدر اعوان کی خصوصی کاوش سے یو سی بولیانوال کے گاؤں اڑانگ کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک نعمت, ملک اکرم, ملک جہانزیب, ملک ریاض سمیت گاؤں کے معززین موجود تھے اور انہوں نے متفقہ فیصلے کے نتیجے میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 1 شیخ سلیمان سرور کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر شیخ خالد محمود خالدی, شیخ اظہر محمود شیخ اظہر صدیقی, شیخ شاہد تابانی, شیخ عواد صفدر و دیگر موجود تھیپی ٹی آئی کے سابق امیدوارکونسلر وسیم شہزاد پی ٹی آئی کوچھوڑ کرپاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں گجر برادری کے سربرا چودھری ولایت کے ڈیرے پرمیٹنگ ہوئی جس میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد اورامیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 3 آصف علی ملک نے بھی شرکت کی اس موقع پر وسیم شہزاد نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا بعدازاں چوہدری ولایت نے بھی مسلم لیگ ن کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -