25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی لیکرطلوع ہوگا،طاہر صادق

25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی لیکرطلوع ہوگا،طاہر صادق

  

اٹک(نمائندہ پاکستان)میجر طاہر صادق کو اٹک میں بڑی کامیابی سابق چیئرمین بلدیہ ملک اعجاز امجد ، سابق ناظم ملک غضنفر جاوید عرف نومی خان، سابق کونسلر ملک چنگیز اقبال اور ملک عامر اقبال خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت میجر طاہر صادق کے قافلے میں شامل ہو گئے پی ٹی آئی امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان اس حوالے سے ایک شمولیتی پروگرام ملک عامر اقبال خان رہائش گا ہ پر منعقد ہو ا جس میں امیدوار NA-55/56اور پی پی 3میجر طاہر صادق امیدوار صوبائی اسمبلی، PP-1سید یاور بخاری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے شمولیتی پروگرام میں مرزا اٹک کینٹ اور قرب و جوار سے سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی شمولیتی پروگرام سے خطاب میں میجر طاہر صادق نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے کامیابی کی امید لے کر طلوع ہو گا اور ملک بھر میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر تبدیلی کی بنیادرکھے گی عوام کی دعائیں اُن کی طرف سے محبت اور خلوص ایسا ہے کہ ضلع بھر کی عوام کی نظریں ہم پر ہیں جس طرح عوام نے بے پنا ہ اعتماد کیا ہے ہم اس پر ہر صورت پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اسلامی شعائر ، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اور عوام سے کیے وعدے ایفا نہ کرنے کی سزا مل رہی ہے یہ جماعت اب صفر کی حدکو بھی کراس کر گئی ملک اعجاز امجد ، نومی خان، ملک عامر اقبال اور ملک چنگیز اقبال نے بہت ہی اچھا فیصلہ کیا ہے ہمارے ساتھ شامل ہونے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی شمولیتی پروگرا م سے امیدوار صوبائی اسمبلی سید یاور بخاری نے کہا کہ میجر طاہر صادق کی شمولیت سے پی ٹی آئی ایک مضبوط قوت کے طور پر سامنے آئی ہے پورے ضلع میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیابی کی پوزیشن میں ہیں ضلع بھر سے میجر طاہر صادق اور پی ٹی آئی امیدوار الیکشن جیت کر کلین سویپ کریں گے ملک اعجاز امجد نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں میجر طاہر صادق اور پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -