مسلم لیگ ن کسی بھی صورت انتخات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،امیرمقام

مسلم لیگ ن کسی بھی صورت انتخات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،امیرمقام

  

سوات(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخو کے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ PML-Nکسی بھی صورت انتخات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عام انتخات میں ن لیگ بھر پور کامیابی حاصل کرکے سوات کی محرومیوں کاحقیقی معنوں میں ازالہ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ 13 جولائی کو میاں شہباز شریف سوات کا دورہ اور جلسہ عام کرکے اپنے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی صور انجینئر امیر مقام نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہا کہ سوات کی ترقی اور محرومیاں دور کرنے کیلئے انتخابی میدان میں اترے ہیں ، حلقہ این اے3 سے شہباز شریف کی کامیابی سے سوات کی محرومیاں دور ہونے میں مدد ملے گی ، میری درخواست پر شہبا ز شریف نے بڑا فیصلہ کردیا ہے جس سے پشتون بیلٹ کو اپنا وزیراعظم چننے کا موقع ہاتھ آئے گا،لہٰذا سوات کی عوام بھی اس اہم موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار شہبا ز شریف کے حق میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ اہم حلقہ پر حمایت کرنے اور اپنے امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھانے پر ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان اور صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کے مشکور ہیں جنہوں نے علاقے کے مفاد میں بہت بڑا فیصلہ کرکے ہماری شان بڑھائی، عوام بھی اس اہم موقع پر شعور کی پختگی کا مظاہرہ کرکے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کے حق میں استعمال کرکے یہاں موجود برسوں کی محرومیاں دور کرنے میں مدد دیں۔

امیرمقام

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -