اوکاڑہ، بلدیہ دیپالپور میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

اوکاڑہ، بلدیہ دیپالپور میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ بلدیہ دیپالپورمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،سیلاب کے پیش نظر متاثر ین کی امداد کیلئے رکھا گیا سامان جل گیا،بتایا گیاہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیہ دیپالپور کے ایک سٹور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سامان رکھا ہوا تھا اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گودام میں آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں گودام میں رکھا ہواامدادی سامان جل گیا بتایا گیاہے کہ آگ سے بلدیہ دیپالپور کا کچھ ریکارڈ بھی جل گیا ہے تاہم آگ لگنے سے ہو نے والے نقصان کی تحقیقات شروع کر دی گئی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -