جرمنی سے افغان تارکین وطن کا اب تک کا سب سے بڑا گروپ ملک بدر

جرمنی سے افغان تارکین وطن کا اب تک کا سب سے بڑا گروپ ملک بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل/برلن(این این آئی)جرمن حکام نے ایسے مزید 69 افغان شہریوں کو اپنے ملک واپس بھیج دیا ہے جن کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں رد ہو چکی تھیں۔ یہ افغان شہری خصوصی پرواز کے ذریعے افغان دارالحکومت کابل پہنچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن شہر میونخ سے ایک جہاز ان 69 افغان شہریوں کو لے کرافغان دارالحکومت کابل پہنچا۔ یہ ان چند واقعات میں سے ایک ہے جب جرمنی سے افغان مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کو ایک ساتھ ملک بدر کیا گیا ہے۔ جرمن حکومت ایسے افراد کو ملک بدر کر کے واپس ان کے آبائی وطنوں کی جانب بھیجنے میں تیزی لانے کا ارادہ رکھتی ہے جن کی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں نا منظور ہو چکی ہیں۔جرمن ریاست باویریا کے وزیر داخلہ نے ان افغان شہریوں کی جرمنی سے ملک بدری کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران صرف انہی لوگوں کو جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس افغانستان بھیجا جاتا ہے جو جرمنی میں کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہوں۔
جرمنی ؍ملک بدر