وطن پر نثار ہونے کا عہدہمارا اولین فرض ، ائیر چیف

وطن پر نثار ہونے کا عہدہمارا اولین فرض ، ائیر چیف

  

اسلام آباد (این این آئی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا جنگجو ہونے کی حیثیت سے وطن کیلئے جینے،وطن کیلئے لڑنے اور وطن پہ نثار ہونے کے عہد کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے ۔ ائیر چیف مارشل نے یہ بات جمعرات کو ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے50ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہو چکا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم وہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پا لیتی ہے کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی بے مثال عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ حب الوطنی کے جذبے پر ذور دیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں بھر پور کردارادا کرتی رہے گی۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر فہد ساجد پیرزادہ نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر طیب سعید قریشی نے حاصل کی۔

ائیر چیف

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -