کلر سیداں کا 18 سالہ رہائشی کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلر سیداں کا 18 سالہ رہائشی کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کا 18 سالہ رہائشی کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ حماد نامی نوجوان جو کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں میٹرک کا طالب علم تھا اپنے والد کے ہمراہ کراچی گیا جہاں کرنٹ لگنے سے وہ جاں بحق ہو گیا۔متوفی کو کلر سیداں کے نواحی ڈھوک صابری میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں بلدیانی نمائندوں سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -