مظفرآباد، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر گلشن منہاس انتخابی مہم کیلئے اسلام آباد روانہ

مظفرآباد، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر گلشن منہاس انتخابی مہم کیلئے اسلام ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)تحریک انصاف آزادکشمیر سوشل میڈیا خواتین ونگ کی مرکزی صدر محترمہ گلشن منہاس پاکستان کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئیں ۔جہاں وہ اسلام آباد،راولپنڈی ،ٹیکسلا ،ہری پور،ایبٹ آباد ،اٹک ،پشاور،مانسہرہ ،جہلم سمیت کے پی کے میں مختلف کارنر میٹنگ اور جلسہ عام میں شرکت کرینگی اور نامزد امیدواروں کی بھرپور الیکشن مہم چلائیں گی ۔اس سلسلہ میں انہوں نے انتخابی شیڈول سے قبل بھرپور ڈور ٹو ڈور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رکھا ہے ۔گلشن منہاس نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی خواتین بھرپور حصہ لے رہی ہیں ۔انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن میں ہر انتخابی حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں اور عمران خان کو تمام نشستیں تحفے میں پیش کریں تاکہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہو کر حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کریں اور تعمیر و ترقی سمیت اہم منصوبے مکمل کر سکیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -