دربار جمعہ شاہ امبور حفاظتی دیوار کا کام فوری شروع کیا جائیگا،نظیرالحسن گیلانی

دربار جمعہ شاہ امبور حفاظتی دیوار کا کام فوری شروع کیا جائیگا،نظیرالحسن ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ دربار جمعہ شاہ امبور حفاظتی دیوار کا کام فوری شروع کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اولیاء اللہ کے مزارات کی حفاظت اور ان کے تقدس کا احترام کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار جمعہ شاہ امبور کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ۔جس میں ناظم اعلیٰ اوقاف آزادکشمیر مفتی محمد ابراہیم عزیز اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد ،ڈائریکتر سنٹرل ڈیزائن آفس ،ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ ڈویژن مظفرآباد،ایگزیکٹیو انجینئر اوقاف نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی نے کی ۔اجلاس میں دربار جمعہ شاہ امبور کی حفاظتی دیوار پر بلاتاخیر کام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ۔کام شروع کرنے سے قبل عمائدین علاقہ کو اعتماد میں لیا جائے ان سے مشاورت بھی کی جائے ۔واضح رہے کہ جمعہ شاہ امبور سڑک کی حفاظتی دیوار کی تعمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذمہ داری ہے اور ان کی ہی زیر نگرانی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک انجام پائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -