سابق جسٹس شریعت کورٹ آزاد کشمیر سردار شہزاد خان انتقال کر گئے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)سابق جسٹس شریعت کورٹ آزاد کشمیر سردار شہزاد خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنجوسہ میرا گلہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ می سیاسی سماجی مذہبی تجاریت حلقوں کے عمائدین وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سینئر قانون دان خواجہ طارق سعید، راجہ امجد علی، سید ذوالقرنین نقوی، پرویز منصور، چوہدری شبیر کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار عدالت العالیہ ارشد گیلانی ریاض شفیع ودیگر نے سردار شہزاد خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔