اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی دو اہم سماعتیں بنا کسی کارروائی ملتوی ہو گئیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں بھی نامزد تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ حاضری لگانے کے بعد بنا کارروائی کیس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی ہو گئی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ جمعہ چھ جولائی کو سنایا جائے گا۔

اسحاق ڈار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -