این ڈی سی ٹیک نے ٹی ایل سی لرننگ ایوارڈ حاصل کرلیا

این ڈی سی ٹیک نے ٹی ایل سی لرننگ ایوارڈ حاصل کرلیا

  

کراچی(پ ر)این ڈی سی ٹیک نے گزشتہ ماہ ڈبلن، آئرلینڈ میں ٹیمینوس سالانہ ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر سیکھنے کے لئے اپنے عزم کے باعث پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ انتہائی مشہور درجہ بندی ہے جس میں اداروں کو تسلیم کیا جاتا ہے جو اہم کاروباری نتائج فراہم کرنے کے لئے مثالی افرادی قوت کی ترقی کی حکمت عملی کو اختیار کرتے ہوئے ملازمت فراہم کرتے ہیں اور صارفین کو براہ راست اپنی خدمات سے مستفید کرتے ہیں۔ این ڈی سی ٹیک کی صدر اور سی ای او امارہ مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شناخت پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں۔ اول نمبر پر آنے کا مطلب یہ ہے کہ این ڈی سی ٹیک دنیا بھر میں ہمارے لوگوں کو ترقی دینے کیلئے سب سے بہتر ادارہ ہے اور یہ بہت ہی قابل تعریف امر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کامیابی ہمارے لوگوں میں سرمایہ کاری اور انہیں درست مہارت سے آراستہ کرنے اور کامیابی کے عزم کیلئے ہماری شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی سی ٹیک ٹیمینوس لرننگ کمیونٹی پورٹل کے ذریعے ملازمین کیلئے سیکھنے کے تجربے کو تبدیل کرنے کے قابل ہوا ہے اور ڈیجیٹل فعال لرننگ اور ترقی پر مبنی ماحول تشکیل دے رہا ہے جو ہمارے لوگوں کو بااختیار بناتا ہے اور انہیں انتہائی متعلقہ مہارتوں اور معنی خیز کیریئر کی تعمیر کے قابل بناتا ہے۔ ہم تجربہ پر مبنی ایک کلچر میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو 13 ممالک میں 130 سے زائد افراد پر مشتمل ہمارا بنیادی اثاثہ ہے۔ ڈائریکٹر ٹی ایل سی ڈاکٹر ڈیلے تھامس نے کہا کہ ہمارے کئی سالوں سے این ڈی سی کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات رہے ہیں، این ڈی سی ایک شراکت دار ہے جو حقیقی معنوں میں ترقی اور ٹیمینوس کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر اپنی ٹیموں کی تصدیق کرنے کی ضرورت کو سمجھتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ٹیمینوس لرننگ کمیونٹی کو فروغ دینے کیلئے مایہ ناز شراکت دار بن گیا ہے۔ ٹیمینوس لرننگ کمیونٹی (ٹی ایل سی) ٹیمینوس ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کیلئے کلاؤڈ پر مبنی آن لائن رسائی ہے۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو ٹیمینوس کے تصدق شدہ ماہرین تشکیل دیتا ہے۔ اس کی بڑی کامیابی کے بعد شراکت دار کو تسلیم کرنے کے لئے ٹی ایل سی ایوارڈ تشکیل دیا گیا جس نے تربیت کے لئے حقیقی عزم کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ این ڈی سی ٹیک 2007ء سے ٹیمینوس ٹریننگ و سرٹیفیکیشن کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ یہ 2017ء میں اپنے آغاز کے بعد سے آفیشل ٹیمینوس لرننگ کمیونٹی کو اختیار کرنے والا پہلا رکن بن گیا ہے اور این ڈی سی ٹیک کے 100 سے زائد ملازمین کو تربیت کی فراہمی اور تصدیق کے حصول کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -