کراچی ،آئی جی سندھ کاپولیس اسپتال گارڈن کا اچانک دورہ
کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن،پولیس اسپتال گارڈن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ ہیڈ کوارٹر میں قائم پولیس میوزیم اور شہدائے پولیس کی یادگار پر بھی گئے ۔گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں انکی آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی سندھ نے ہیڈکوارٹرز کے جملہ انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز گارڈن کو مزید ضروری اقدامات اٹھانے اور انہیں جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دیئے ۔پولیس میوزیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ریٹائرڈ سعود مرزا نے آئی جی سندھ کو پولیس میوزیم کی گیلری ودیگر کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔پولیس اسپتال گارڈن کے دورے پر آئی جی سندھ نے مختلف شعبہ جات اور اسکے تحت جاری علاج معالجے اور فراہم کردہ دیگر سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ایس پولیس اسپتال کو مزید ضروری احکامات دیئے اور جملہ امور کی تکمیل سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کرنیکی ہدایات دیں۔بعداذاں آئی جی سندھ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں سی پی او کیلئے میں قائم کلودنگ وکوت اسٹورز بھی گئے اور دستیاب اسلحہ ودیگر ضروری سامان کی تفصیلات چیک کیں اور مزید ضروری ہدایات دیں۔دورے کے موقع پر آئی جی سندھ کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی فائنانس/لاجسٹکس/ویلفیئر کے علاوہ ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی بھی تھے ۔