جمشید کوارٹر کے رہائشیوں کا بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سروں سے چھت چھننے کے ممکنہ اقدامات کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ جمشید کوارٹر کے رہائشیوں نے بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں رہائشیوں کا گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ جہانگیر روڈ کی وی سرو یو نامی ویلفیئر سوسائٹی میں کئی دہائیوں سے مقیم افراد کو بجائے ملکیت دینے کے ہزاروں افراد کے سروں سے چھت چھننے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔