ایل جی کا بیرون ملک پہلی روبوٹکس پارٹنر کے ساتھ معاہدہ

ایل جی کا بیرون ملک پہلی روبوٹکس پارٹنر کے ساتھ معاہدہ

  

کراچی(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کی جانب سے امریکی کمپنی بوسا نوا روبوٹکس (Bossa Nova Robotics)میں حالیہ سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اسکی سب سے بڑی بیرون ملک سرمایہ کاری ہے جس کے تحت ایل جی مجموعی طور پر روبوٹکس کمپنی کو ابتدائی 12 ماہ میں 90 ملین ڈالر ز کا سرمایہ فراہم کرے گا۔ بوسا نووا روبوٹکس عالمی سطح پر ریٹیل انڈسٹری میں آن شیلف پروڈکٹ کی رئیل ٹائم خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ بڑے ریٹیل اسٹورز کو موثر انداز سے چلانے کے لئے خودکار طور پر آن شیلف انونٹری ڈیٹا جمع کرنے اور اسکا تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ وال مارٹ دنیا کا سب سے بڑا ریٹیلر ہے جو گزشتہ سال سے بوسا نوا کے شیلف اسکیننگ ٹول کی اپنے متعدد اسٹورز پر جانچ پڑتال کررہا ہے۔ ایل جی کی جانب سے بوسا نوا کی فنڈنگ کے ساتھ کوریا کی چار دیگر روبوٹکس کمپنیوں اکریل (Acryl)، ایس جی روبوٹکس، روبوٹس اور روبو اسٹار میں بھی فنڈنگ شامل ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -