تحریک انصاف کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا،سردار عبدالعزیز

تحریک انصاف کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا،سردار عبدالعزیز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 248کے نامزد امیدوار سردار عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ انتخابات قریب ہیں اور سیاسی پارٹیاں چھپنے کے لیے پناہ گاہیں ڈھونڈتی پھر رہی ہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ایک ایک بدعنوان اور کرپٹ لٹیرے کا احتساب کرے گی۔ انہوں نے یہ باتیں اپنے حلقے میں جاری انتخابی مہم کے دوران عوام الناس اور پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقعے پر حلقہ پی ایس 112کے نامزد امیدوار امجد آفریدی اور پی ایس 113کے نامزد امیدوار شاہنواز جدون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سردار عبدالعزیز نے مزید کہا کہ سہولیات اور آسائشوں سے مزین زندگی ہر انسان کا حق ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -