دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہونے پر ادریس بگھیو کو 10سال قید کی سزا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم ادریس بگھیو کو مجموعی طور پر 10 سال قید سزا سنا دی ہے ۔جمعرات کو محکمہ ایجوکیش کے سپر وائزر پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم ادریس بگھیو کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ادریس بگھیو پر الزام تھا کہ مجرم کو محکمہ تعلیم میں 2016 میں معطل کیا تھا ،مجرم نے مارچ 2106 میں ملازمت کے بحالی کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروائے تھے ۔مجرم نے جعلی لیٹر ہیڈکے ذریعے ملازمت بحال کی اور تنخواہ بھی حاصل کی، جانچ پڑتال کے بعد بحالی کا لیٹر جعلی اور بوگس نکلا۔عدالت نے مجرم پر 40 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 10 ماہ کی قید کی سزا کا بھی حکم دیا گیا ۔