ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر خلاف 462ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم کے علاوہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ نیب کی جانب سے سوئی نادرن گیس کمپنی سے متعلق مزید دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ جہاں عدالت نے وکلا کے اعتراض پر دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات ریفرنس میں شامل نہیں ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ پہلے اوریجنل دستاویزات عدالت میں پیش کیے جائیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ان دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے کہ یہ اس ریفرنس سے متعلق ہیں یہ نہیں ،عدالت نے سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ شاہد کے بیان پر جرح کی جائے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -