عمران خان نے قوم کو بڑی سوچ کی طرف راغب کیا،مسرور سیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے236 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا ہے کہ رہنما بنائے نہیں جاتے بلکہ پیدا ہوتے ہیں۔ چیئرمین عمران خان ایک ایسے ہی رہنما ہیں جنہوں نے قوم کو بڑی سوچ کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے یہ باتیں اپنے حلقے میں جاری انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ حلقہ پی ایس 87 کے نامزد امیدوار سردار قادر بخش گبول بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ ہی ہے جو عمل کی طرف راغب کرتی ہے اور تحریکات کو جنم دیتی ہے۔