ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل

 جولائی06  جمعہ۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ قوت ارادی مضبوط رکھیں۔ خواہشات کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ قانونی چارہ جوئی کیلئے بہترین دن ہے۔

برج ثور

 جولائی06   جمعہ۔ آپ نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی من پسند کتب کا مطالعہ کر سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی، رومانس کا موقع ملے گا۔ 

برج جوزا

 جولائی06  جمعہ۔ آپکی گزشتہ محنت رنگ لائے گی۔ احتیاط طلب دن ہو گا۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ 

برج سرطان

 جولائی06 جمعہ۔ بعض مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہیں گے۔ آپ کی طبیعت موسم کے اثرات سے متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ کسی معاملے میں چیلنج کا سامنا ہو گا۔

برج اسد

 جولائی06    جمعہ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ گھریلو امور میں خاص توجہ دیں۔ اہل خانہ کیساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کریں۔

برج سنبلہ

 جولائی06 جمعہ۔ کسی معاملے میں چیلنج کا سامنا ہو گا۔ صحت سے متعلقہ امور پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ غیر متوقع نقصانات کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا اخراجات پر قابو پائیں اور بہتر حکمت عملی اپنائیں۔

برج میزان

 جولائی06  جمعہ۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوں گے۔ وقتی طور پر پریشانی ہو گی جو مالی بھی ہو سکتی ہے۔ اپنی صحت جسمانی کی طرف سے غفلت نہ برتیں۔کو آپ میں کام کرنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی بڑھے گی۔

برج عقرب

 جولائی06  جمعہ۔ جائیداد وغیرہ کی خرید و فروخت نہ کریں اور نہ ہی نئے معاہدے کریں۔ ض خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔آپ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ جسمانی ورزش وغیرہ میں دلچسپی رہے گی۔

برج قوس

 جولائی06 جمعہ۔ بعض منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ خیالات کا صحیح استعمال کر سکیں گے۔ فنکارانہ صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں گی۔ وسعت نظری سے معاملات بہتری کی طرف رہیں گے۔

برج جدی

 جولائی06  جمعہ۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، اہلخانہ کا تعاون حاصل ہو گا۔ آپ کسی ساتھی کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ سفر کرنا سود مند ثابت ہو گا۔

برج دلو

 جولائی06  جمعہ۔ بعض افراد کی کوئی رومانوی خواہش پوری ہونے کا امکان ہے۔ آپ کوئی بنایا گیا پروگرام منسوخ کر دیں گے۔ آپکو کسی دوست یا ساتھی یا بچے کی وجہ سے کوئی پریشانی ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

برج حوت

 جولائی06  جمعہ۔ مشترکہ مفاد کے کام میں رجحان رہے گا۔ مضبوط قوت ارادی، قائدانہ صلاحیت اور خوشگوار تبدیلیاں ممکن ہو سکیں گی۔ مسائل کے حل کی کوششیں تیز ہو سکیں گی۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...