کیا نواز شریف واقعی 100 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں؟ جواب آپ کو حیران پریشان کردے گا

کیا نواز شریف واقعی 100 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں؟ جواب آپ کو حیران پریشان ...
کیا نواز شریف واقعی 100 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں؟ جواب آپ کو حیران پریشان کردے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج (جمعہ کو ) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے ، اس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 78 بار عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیے گئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 9 ماہ 20 روز تک ہوئی ، جس میں نواز شریف 78 بار عدالت پیش ہوئے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز 80 بار عدالت پیش ہوئیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے تاہم نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے ، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ملزمان کی درخواست کی سماعت کی جائے گی اور اگر درخواست منظور کرلی گئی تو فیصلہ موخر کردیا جائے گا تاہم درخواست منظور نہ ہوئی تو فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار کہا گیا ہے کہ نواز شریف احتساب عدالت میں 100 سے زائد پیشیاں بھگت  چکے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -