ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ:احتساب کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ:احتساب کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ:احتساب کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج (جمعہ کو)سنایا جائے گا ۔جس کے لئے احتساب کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کسی بھی متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کرلی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی دو جدید بکتر بند گاڑیاں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دی گئیں جبکہ بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ دو لینڈ کروزر بھی کھڑی ہیںاور بکتر بند گاڑیوں کے گرد رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -