ایون فیلڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، اب تک کون کون سے رہنما احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں؟ جان کر نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جارہا ہے جسے سننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں۔
نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ سننے کیلئے صرف ایک لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی احتساب عدالت پہنچے ہیں ۔ اس سے قبل پیشیوں کے وقت نواز شریف کے ہمراہ لیگی رہنماﺅں کی فوج ظفر موج احتساب عدالت آیا کرتی تھی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ انہیں اللہ تعالی سے بہتری کی امید ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، جونہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس آجائیں گے۔