نوازشریف کو سزا ہوگئی تو لیگی کارکنان کیا کریں گے؟ خفیہ ادارے نے رپورٹ جمع کرادی

نوازشریف کو سزا ہوگئی تو لیگی کارکنان کیا کریں گے؟ خفیہ ادارے نے رپورٹ جمع ...
نوازشریف کو سزا ہوگئی تو لیگی کارکنان کیا کریں گے؟ خفیہ ادارے نے رپورٹ جمع کرادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیخلاف احتساب عدالت ایوان فیلڈریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنانے جارہی ہے اور ایسے میں عدالت اور فاضل جج کی سیکیورٹی میں اضافہ کرکے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ، ایسے میں خفیہ ادارے بھی میدان میں آگئےاور لیگی کارکنان سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرادی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی طرف سے صوبائی حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں بھی حالات معمول پر رہیں گے ، کارکنان باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی کچھ ہلچل ہوگی ۔ 

یادرہے کہ 3 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آج سنایا جانا ہے جبکہ فیصلہ محفوظ ہونے پر بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے لند میں موجود نوازشریف اور مریم نواز نے  عدالت سے استدعا کی تھی کہ مزید کچھ دن فیصلہ محفوظ کرلیں، وہ عدالت میں بیٹھ کر فیصلہ سننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے تاہم عدالت آج فیصلہ سنانے جارہی ہے اور ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ 14 سال اس مقدمے میں سزا ہوسکتی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -