کیپٹن (ر)صفدر سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ،کل سے ان کا نمبر بندجا رہا ہے، وکیل امجد پرویز

کیپٹن (ر)صفدر سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ،کل سے ان کا نمبر بندجا رہا ہے، وکیل ...
کیپٹن (ر)صفدر سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ،کل سے ان کا نمبر بندجا رہا ہے، وکیل امجد پرویز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج (جمعہ کو)سنایا جائے گا ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے سوال کیا کہ کیپٹن (ر)صفدر کہاں ہیں اور سنا ہے ان کا نمبر بھی بند جا رہا ہے ؟اس پر ان کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ جی ہاں ،کیپٹن (ر)صفدر سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور کل سے ان کا نمبر آف جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے والی ہے اور کیپٹن (ر)صفدر احتساب عدالت نہیں پہنچے جبکہ مریم نواز اور نواز شریف بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -