احتساب عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ن لیگ نے نوازشریف کو بڑا جھٹکا دیدیا

احتساب عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ن لیگ نے نوازشریف کو بڑا جھٹکا دیدیا
احتساب عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ن لیگ نے نوازشریف کو بڑا جھٹکا دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت آج ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے جبکہ فیصلے کو موخر کرنے کیلئے نوازشریف نے درخواست بھی دائر کررکھی ہے تاہم کچھ ہی دیر میں یہ واضح ہو جائے گا کہ فیصلہ سنایا جاتاہے یا پھر نوازشریف کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جج کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے اور ابھی تک ن لیگ کے کارکنان کو احتساب عدالت کے باہر نہیں دیکھا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ سخت سیکیورٹی ہے ۔ عدالت کے باہر غیر ملکی اور ملکی صحافی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، غیر متعلقہ افراد کو عدالت کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمومی طور پر جب نوازشریف اور مریم نواز پیشی کیلئے آتے تھے تو بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما ان کے ہمراہ وہاں موجود ہوتے تھے تاہم آج آصف کرمانی کے علاوہ کوئی رہنما موجود نہیں جبکہ کارکنان بھی نہیں آئے ۔

مزید :

قومی -