ایون فیلڈ ریفرنس کیس نیب نے بھی ممکنہ فیصلے کی روشنی میں گرفتاری کی حکمت عملی طے کر لی، ٹیمیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں؟ جان کر لیگی رہنماؤں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ممکنہ فیصلے کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور 7 رکنی ٹیم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس کا فیصلہ ملزمان کے خلاف آنے کی صورت میں ملزمان کو عدالت سے گرفتار کیا جائے گا۔ اگرسابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز عدالت میں موجود نہ ہوئے تو ان کے وطن واپس آتے ہی ایئرپورٹ پرہی گرفتار کرلیاجائےگا۔
گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی معاونت کے انہیں خط بھی لکھ دیا گیا ہے ۔