نوازشریف کی درخواست مسترد ، ایون فیلڈ کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے سنایا جائے گا

نوازشریف کی درخواست مسترد ، ایون فیلڈ کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے ...
نوازشریف کی درخواست مسترد ، ایون فیلڈ کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے سنایا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کو مستردکر تے ہوئے نیب کی فیصلہ سنانے کی درخواست کو منظور کر لیاہے جس کے بعد احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تاہم ایک مرتبہ پھر فیصلہ اڑھائی بجے تک موخر کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وقت پورا ہونے پر فیصلہ کیا گیا ایون فیلڈ کا فیصلہ نماز جمعہ کے بعد اڑھائی بجے سنایا جائے گا۔

 احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف کی ایون فیلڈ فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر 10 بجے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے 3 جولائی کو محفوظ کیاتھا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر5سے زائدافرادکے اکٹھے ہونے پرپابندی ہے ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے ،۔ احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرزاہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے غیرمتعلقہ افرادکا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہوگا۔  جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -Breaking News -