فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنائے جانے کے وقت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں تھے ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنائے جانے کے وقت مریم نواز کے وکیل امجد ...
فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنائے جانے کے وقت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں تھے ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف اور مریم نواز کی فیصلہ موخر کر نے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے جبکہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز عدالت میں موجود نہیں تھے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ 10 بجے محفوظ کیا جس کے بعد انہوں نے 11 بجے درخواست پر مختصرفیصلہ زبانی سنایا اور چیمبر میں چلے گئے جس کے بعد ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کر دیا گیاہے۔فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج نے دونوں طرف سے موقف سنا اور یہ سماعت تقریبا 15 منٹ چلی ۔