شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے: جہانگیر ترین

شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے: جہانگیر ترین
شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے: جہانگیر ترین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں، میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنماﺅں کے گھروں میں جاﺅں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار اور کارکن بھاگ رہے ہیں اور نواز شریف گرفتاری سے ڈرتے ہیں، اس لئے لندن جاکر چھپ گئے۔ میاں صاحب وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں ، میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنماﺅں کے گھروں میں جاﺅں گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں