ایاز صادق اور سعد رفیق نے ٹکٹ کیلئے تین کروڑ روپے مانگے، سابق ایم پی اے نوید انجم کا الزام

ایاز صادق اور سعد رفیق نے ٹکٹ کیلئے تین کروڑ روپے مانگے، سابق ایم پی اے نوید ...
ایاز صادق اور سعد رفیق نے ٹکٹ کیلئے تین کروڑ روپے مانگے، سابق ایم پی اے نوید انجم کا الزام

  

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے نوید انجم نے ایاز صادق اور سعد رفیق پر بڑا الزام لگا دیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے لیے دونوں نے تین کروڑ روپے مانگے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے نزدیک دوسرے کی کوئی عزت نہیں۔ مجھ سے بدتمیزی کی۔ سابق ایم پی اے کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ بکنے لگے ہیں۔ ٹکٹ کیلئے تین کروڑ کی رشوت مانگی گئی۔ اور رشوت سعد رفیق اور ایاز صادق نے مانگی۔

ایم پی اے نوید انجم نے کہا کہ انتخابات پر خرچ کرسکتا ہوں لیکن کسی کی جیب نہیں بھرسکتا۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے بدتمیزی سے کہا آرائیں ہوتے ہی کنجوس ہو۔نوید انجم کے مطابق، پی پی 158 سے عبدالعلیم خان کے مقابلے میں ٹکٹ آفر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنا آسان نہیں لیکن عزت کیلئے ایسا کیا۔نوید انجم کے الزامات مسترد کر تے ہوئےسابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا نوید انجم کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ میں پیسے لیے نہیں، دیے جاتے ہیں۔ پارٹی میں کارکن پیسے لگاتے ہیں۔ نوید انجم صاحب قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ ان سے پیسے مانگے گئے۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -